Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی بیٹنگ لائن فلاپ، جنوبی افریقا نے 76 رنز سے شکست دے دی

احمد آباد(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلےکےگروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 63، ڈیوالڈ بریسویس نے 45 اور اسٹبس نے 44 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے تین اور ارشدیپ سنگھ نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی اور اس کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔

بھارتی بیٹر دوبے نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
مزیدپڑھیں:ٹرمپ بے چین، ایران نے تاحال ہتھیار کیوں نہیں ڈالے، اسٹیو وٹکوف

یہ بھی پڑھیں