Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سری لنکا کے داسن شناکا پی ایس ایل 12 کیلئے نااہل قرار

پاکستان سپر لیگ(psl) کے آئندہ ایڈیشن سے قبل ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں داسن شناکا کو پی ایس ایل 12 کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن آل راؤنڈر نے لیگ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بورڈ کے مطابق لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کی جانب سے لیگ سے دستبرداری قوانین کے خلاف اقدام تھا، جس پر سخت کارروائی ضروری سمجھی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لیگ کی ساکھ اور معیار کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی کھلاڑی کو قواعد کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

دوسری جانب داسن شناکا نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی دوسری لیگ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے پاکستانی شائقین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ یہاں کے مداحوں کی محبت کو سراہتے ہیں۔

سونا سستا ہوگیا، جانیے فی تولہ نئی قیمت

یہ پہلا موقع نہیں کہ پی ایس ایل میں معاہدے کی خلاف ورزی پر کسی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کی گئی ہو۔ اس سے قبل زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی پر بھی دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے باعث وہ لیگ کے دو ایڈیشنز سے باہر ہو گئے تھے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کاربن بوش کو بھی گزشتہ سال اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق اس طرح کے فیصلے اس بات کا واضح پیغام دیتے ہیں کہ لیگ کے قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے گا، اور کسی بھی کھلاڑی کے لیے رعایت کی گنجائش نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں