Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

کراچی اور پان کی پچکاری، متنازع بیان پر سابق کرکٹ کپتان عامر سہیل کی معذرت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل(Aamer Sohail) نے کراچی سے متعلق اپنے متنازع تبصرے پر معذرت کر لی ہے، جو پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران سامنے آیا تھا اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا باعث بنا۔

یہ معاملہ اس وقت اٹھا جب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں کمنٹری کرتے ہوئے انہوں نے کراچی میں “پان کی پچکاری” کو شہر کی پہچان کے طور پر بیان کیا۔ ان کے اس جملے کو ناظرین کی جانب سے نامناسب قرار دیا گیا، خصوصاً اس لیے کہ میچ بین الاقوامی سطح پر نشر ہو رہا تھا۔

میچ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں شہروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی تھی، جس کے فوراً بعد دیے گئے اس تبصرے نے مزید توجہ حاصل کی اور سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ صارفین کا مؤقف تھا کہ کراچی جیسے بڑے اور اہم شہر کو اس انداز میں پیش کرنا درست نہیں۔

مزیدپڑھیں:کنسرٹ میں عاصم اظہر کے ہانیہ عامر کا ہاتھ تھامنے کی ویڈیو وائرل، مداح حیران

بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد عامر سہیل نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا عمل کراچی کی ثقافت یا روایت کی نمائندگی نہیں کرتا، اور اس بیان پر انہیں کراچی کے عوام سے معذرت ہے۔


ان کی معذرت کے بعد بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے معافی مانگنے کے اقدام کو سراہا، جبکہ دیگر نے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں