اسلام آباد(نیوزڈیسک) گزشتہ برس کے مقابلے میں بیٹریوں کی قیمتوں میں کمی کا سامنا، یو پی ایس ہی نہیں بلکہ گاڑی کی بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی اس کے باوجود بیٹریوں کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر رہی..
رپورٹ کے مطابق لیتھیم آئن بیٹری کی سب سے بڑی چینی پروڈیوسر (سی اے ٹی ایل) نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ آئندہ 3 سال میں بیٹری کی قیمتیں آدھی رہ جائیں گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آف گرڈ حل کی ادائیگی کی مدت 2-3 سال بن جائے گی۔ کچھ تاجروں نے پاکستان میں بیٹری بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
جرمنی ، سیلاب نے تباہی مچادی،ہزاروں افرادگھر بار چھوڑنے پر مجبور
دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت یو پی ایس کی بیٹریوں کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔ یو پی ایس کی جو بیٹری 38 ہزار روپے کی ملا کرتی تھی اب وہی بیٹری تقریبا 33 ہزار روپے تک مل جاتی ہے۔ اسی طرح 110 وولٹ والی بیٹری جو 2 پنکھوں اور لائٹس کیلئے استعمال ہوتی ہے پہلے 23 ہزار روپے میں ملتی تھی اب وہ 20 ہزار روپے پر آ گئی ہے۔

