ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک نے دوسرے مریض کے دماغ میں کامیابی سے کمپیوٹر چپ نصب کی ہے۔اس بات کی تصدیق ایلون مسک کی جانب سے کی گئی۔
خیال رہے کہ اس کمپیوٹر چپ کا مقصد معذور مریضوں کو اپنے خیالات سے ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔نیورالنک کی جانب سے ابھی اس ڈیوائس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس سے پہلے جنوری 2024 میں پہلے انسان میں اس چپ کو نصب کیا گیا تھا جس کے بعد وہ ویڈیو گیمز کھیلنے، انٹرنیٹ براؤزنگ، سوشل میڈیا پر پوسٹنگ اور لیپ ٹاپ پر کمپیوٹر کرسر کو حرکت دینے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
ایلون مسک کے مطابق دوسری چپ بہت زبردست کام کر رہی ہے۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نیورالنک کی جانب سے کب دوسرے مریض کی سرجری کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ نیورالنک کی جانب سے کلینیکل ٹرائلز کے دوران 8 مزید مریضوں کے دماغوں میں اس کمپیوٹر چپ کو نصب کیا جائے گا۔
پاک فوج تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے کوشاں، ڈی جی آئی ایس پی آر


