اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ 15 اکتوبر 2024 سے متوفی افراد کے نام پر جاری کردہ تمام سم کارڈز کو بلاک کر دیا جائے گا۔پی ٹی اے نے ایسے شہریوں پر زور دیا ہ جو اس طرح کی سمز اپنے نام پر منتقل کرنا چاہتے ہیں وہ متعلقہ سم فراہم کنندہ کے فرنچائز یا سروس سینٹر میں ضروری دستاویزات کو مکمل کریں تاکہ خلل سے بچا جا سکے۔
یہ اقدام پی ٹی اے کی جانب سے جعلی یا پرانی معلومات سے منسلک سمز کو بلاک کرنے کے تین فیز پلان کا حصہ ہے۔پاکستان PTA کے نئے پلان میں سموں کو مرحلہ وار ختم کرے گا۔پہلا مرحلہ، جو 16 اگست کو شروع ہوا، اس میں جعلی یا منسوخ شدہ CNIC کے ساتھ رجسٹرڈ سموں کو بلاک کرنا شامل تھا۔ دوسرے مرحلے میں ختم شدہ شناختی کارڈز کے ساتھ رجسٹرڈ سموں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس اقدام کے آخری مرحلے میں مرنے والوں کے ناموں پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کرنا شامل ہے۔ یہ قدم ایسے افراد کے CNIC سے منسلک سموں کے غلط استعمال کو ختم کرنےکیلئے ڈیزائن کیا گیا جو انتقال کر چکے ہیں۔پی ٹی اے نے پہلے ہی متاثرہ صارفین کو ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے مطلع کرنا شروع کر دیا ، انہیں سمیں بند ہونے کے بارے میں آگاہ کرنا اور انہیں اپنی رجسٹریشن کی تفصیلات کی تصدیق اور اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دینا شروع کر دیا ہ۔ پی ٹی اے نے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے ڈیٹا حاصل کرلیا
برازیل، جنگلات میں لگی آگ سے 30 شہروں کو خطرہ، الرٹ جاری


