اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں مقبول ایپ واٹس ایپ نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے، صارفین کی مشکلات کو مدنطر رکھتے ہوئے ایک اور شاندار فیچر تیار کیا جس کے تحت صارفین فون نمبر کے بجائے صرف یوزرنیم کے ذریعے وائس یا ویڈیو کال کرسکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو پرائیویسی برقرار رکھتے ہوئے رابطہ کرنے کی سہولت دے گا۔
رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ مستقبل میں صارفین کو کالز ٹیب میں ہی براہِ راست یوزرنیم سرچ کر کے کال کرنے کی اجازت دے گا اور اس دوران فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اگر مطلوبہ یوزرنیم موجود ہوا تو وہ سرچ رزلٹ میں ظاہر ہوجائے گا اور صارف اپنی پرائیویسی سیٹنگز کے مطابق بنیادی معلومات بھی دیکھ سکے گا۔
تاہم، اس فیچر کے لیے ایک شرط لازمی ہوگی، آپ کسی بھی یوزرنیم پر کال تب ہی کرسکیں گے جب اس شخص کے ساتھ آپ کی پہلے سے چیٹ موجود ہو، یا پھر انہوں نے ’ یوزرنیم کی‘ نامی سکیورٹی فیچر فعال نہ کیا ہو۔
یوزرنیم کی ایک اضافی پاس کوڈ سکیورٹی ہے جسے فعال کرنے پر پہلی مرتبہ کال کرنے والے شخص کو بتایا جاتا ہے، ورنہ کال ممکن نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ کے مطابق یوزرنیم کے ذریعے کی جانے والی تمام کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ محفوظ ہوں گی۔
یہ فیچر فی الحال ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور آنے والے اپ ڈیٹ میں پہلے آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:این ڈی ایم اے کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی