Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

امارات میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ، ملازمین کو گھر سے کام کرنے ، اسکولوں کو آن لائن کلاسز کی ہدایت

ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شدید بارشوں کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں آج اور کل 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران رہائشیوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے جب کہ موٹرسائیکل سواروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی ،ایف بی آر کے سینئر اہلکار کو اغوا کر لیا گیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی اور امارات کی دیگر ریاستوں نے شدید بارش سے نمٹنے کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت سرکاری دفاتر کو ورک فرام ہوم یعنی گھر سے کام کرنے جبکہ تعلیمی اداروں میں تعطیل اور آن لائن کلاسز کی ہدایت کی گئی ہے۔

دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں