Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات کی ملک بھرمیں مزیدطوفانی بارشوں کی پیش گوئی

لاہور (ویب ڈیسک) بارش کے بعد لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ لاہور میں آج مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، ہوا کی رفتار 26 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دن بھر موسم ٹھیک رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کراچی کا موسم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا، شہر میں آج شام اور رات کو بوندا باندی کا امکان ہے۔

ماہر موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جب کہ شہر میں آج شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شہر قائد کے شمال مشرقی جانب شہر سے بہت دور تھنڈر سیل کی تشکیل ممکن ہے، ان فارمیشنز کے آج شہر پر اثر انداز ہونے کے امکانات کم ہیں۔ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہے۔ 74. فیصد ہے۔

موسمیات کے تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں مون سون کی ابتدائی بارشیں 8 سے 10 جولائی کو ہوسکتی ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کی ہوا کا معیار بہتر ہے، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 11ویں نمبر پر ہے، کراچی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر آگیا، آلودہ ذرات کی مقدار ہوا میں 93 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جا رہا ہے

بلوچستان
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ژوب، بارکھان، لورالائی، آواران میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، خضدار اور لسبیلہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت قلات میں 33 اور زیارت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ، ژوب میں 30 ڈگری، تربت میں 48 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، جیوانی میں 35 اور بلوچستان کے ساحلی علاقے میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں :ہانیہ عامر کی تازہ تصاویر نے عوام کاپارہ ہائی کردیا

یہ بھی پڑھیں