لاہور(نیوزڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع۔خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
ملک کےمیدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش امکان ہے
ایبٹ آباد: شہید اے ایس آئی اکرم خان کی نماز جنازہ ادا کردی، سسکیوں ، آہوں میں سپرد خاک


