Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ، الرٹ جاری

لاہور(نیوزڈیسک اسلا م اآباد ، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے داخل ہونے والی مون سون ہواؤں کے باعث ملک بھر میں آج اآج بروز اتوار سے بدھ تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات حکام کا کہنا تھا کہ کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے جبکہ مون سون سسٹم کے باعث آزاد کشمیر کے کچھ مقامات میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔ژوب، بارکھان، لورالائی، سبی اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش ، کوہلو میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کراچی میں کل سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب لاہور میں بادلوں کا راج ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاکول میں 41، تخت بائی میں 10، بالاکوٹ میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔عرفان کاٹھیا نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے موسمی صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

مون سون کے پانچویں سپیل کی دھواں دھار انٹری، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، ریلوے سٹیشن، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مزنگ چونگی، قرطبہ چوک، سمن آباد اور گلشن راوی میں بادل برسے۔علاوہ ازیں چوبرجی، اسلام پورہ، مغل پورہ، گارڈن ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، نشتر ٹاؤن اور گلبرگ کے اطراف میں موسلادھار بارش سے حبس ختم ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر میں صبح سویرے تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جڑواں شہروں میں صبح سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، شکرگڑھ، شرقپور و دیگر مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،

گجرات میں بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں، موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی آئی اے ایئرہوسٹس 1 لاکھ 30 ہزار ریال سمگل کرتے ہوئے گرفتار

یہ بھی پڑھیں