Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشیں،ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی میں صبح سویرے طوفانی بارش، نالہ لئی میں اونچے درجے کا سیلاب ، متعدد علاقوں میں ندی نالوں میں بھی طغیانی ، راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارش ، انتظامیہ کی جانب سےہائی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آزادکشمیر ، مری، چترال ، گلگت بلتستان، دیر، سوات، کو ہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

جڑواں شہروں میں بادل بارش برسانے کو تیار ہیں جبکہ صبح بھی کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،بالا ئی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شام/رات کے دوران جنوبی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی بلو چستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقا مات پر تیز بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

اس دوران سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، بھکر اور لیہ میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
لاہور ، مون سون بارشیں، 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد مکان مہندم، بجلی ، ٹریفک کا نظام درھم برہم

یہ بھی پڑھیں