اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج بروز منگل3دسمبر 2024 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان۔ تاہم با لا ئی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائےرہنے کی توقع۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخواہ ، شمالی مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کالام میں برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کالام 13، میر خانی05 ، دروش 03، بارکھان، چترال ، دروش 02،دیر (بالا ئی ) 01، پنجاب: ڈی جی خان 01، سندھ: جیکب آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی (۔برفباری ) انچ: کالام میں 2.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: : لہہ منفی 08 ، سکردو،گوپس، ہنزہ منفی03اورکالام میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

