Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

آج بروزبدھ4دسمبر2024پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ4دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں دُھند چھائےرہنے کی توقع۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخواہ ، پنجاب، بالائی سندھ اور شمال شرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: میر کھانی 21 ، کالام 17، دیر 07، چترال ، پٹن 03، پنجاب: جوہرآباد 06، ملتان ایئرپورٹ، مری، سرگودھا ، بھکر 01، بلوچستان: بار کھان 02 ، سندھ: جیکب آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔برفباری ) انچ:(کالام میں 07 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: : لہہ منفی 08 ، ہنزہ، گوپس منفی03، سکردومنفی02 اورکالام میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں