Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

آج بروز پیر16دسمبر2024ملک کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز16دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات اور کرم میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ وسطی/جنوبی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دُھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ،اسکردو،استور منفی11 ، گوپس منفی 07، گلگت ، بگروٹ،قلات منفی 05،ہنزہ منفی 04 ، دیراور کالام میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں