Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

گلگت بلتستان میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان بھر میں‌ کڑکڑاتی سردی نے شہریوں کے کڑاکے نکال دیئے ۔ بالائی علاقوں میں برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ گلگت بلتستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں آبشاریں اور ندیاں جم گئیں۔گلگت میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت منفی 8 تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دس برس پہلے یہ منفی 3 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

سکردو کا اوسطاً درجہ حرارت منفی11 ڈگری تک جاپہنچا، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سخت سردی کا راج ہے۔ پونچھ میں بنجوسہ جھیل بھی جم گئی۔ بالائی وادی نیلم میں پارہ منفی 19 سے نیچے آگیا۔

این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے آئندہ ہفتے کے لیے موسمی رپورٹ جاری کر دی, پنجاب میں سرد اور خشک موسم کے باعث میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگلے ہفتے پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں 23 دسمبر سے ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے یہ تبدیلی موسم کی شدت میں اضافہ کرے گی اور دھند کی صورتحال بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب صوبہ سندھ اور بلوچستان میں اگلے ہفتے کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا،

خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بھی 21 تا 27 دسمبر موسم سرد اور خشک جب کہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے اسموگ متاثرہ علاقوں میں عوام کو بلا ضرورت باہر نہ نکلنے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے دوران احتیاط کی ہدایت دی ہے۔ ہدایات میں کہا برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور بروقت معلومات کے لیے این ڈی ایم اے کی ایپ پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ استعمال کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے، اسلام آباد اورگردونواح میں بوندا باندی کی توقع ہے۔مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد،مطلع ابرآلود،ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،لاہور،قصور،اوکاڑہ،فیصل آباد میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

صوابی،مردان،پشاور،نوشہرہ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں اسموگ کا دھند کا امکان ہے، سکھر،شکارپور،کشمور،خیرپوراورگردونواح میں دھند اوراسموگ چھائےرہنےکی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورشدیدسردرہنےکاامکان ہے۔
دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہے لیکن مذاکرات کا نتیجہ ایک دن میں نہیں نکل سکتا: شوکت یوسفزئی

یہ بھی پڑھیں