اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،کشمیر،مری اور گلیات میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
بلوچستان کی وادی زیارت اورگرد و نواح میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، زیارت شہر میں اب تک 3 انچ برف پڑ چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین کے بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چمن وگردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ نافظ کردی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، ا سکردو منفی09، گوپس منفی07، استور، قلات منفی 06،راولاکوٹ ، کالام منفی04، مالم جبہ اورہنزہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

