اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع۔