Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

آج بروز جمعۃ المبارک14فروری پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج جمعہ کے روز بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدیدسرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔تا ہم شام/رات کے اوقات میں کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات، چاغی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

نوازشریف اور شہبازشریف کی ممانی انتقال کر گئیں

یہ بھی پڑھیں