اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف حصوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،سرگودھا شہراورگردونواح میں ہلکی بارش اورٹھنڈی ہوائوں کےباعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث پنجاب میں خشک سالی الرٹ جاری کردیا گیاہے،چولستان کے اضلاع میں بھی ایمرجنسی سیل بنانے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہوگا۔ 19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ سال یکم ستمبر سے 15 جنوری 2025 تک 42 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں،پنجاب کے 14 اضلاع میں اس وقت خشک سالی کی کیفیت ہے،متاثرہ علاقوں میں پوٹھوہار،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، بھکر، لیہ، خوشاب، مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں،پی ڈی ایم اے نے چولستان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ دوسری طرف کراچی میں صبح سویرے مطلع جزوی ابرآلوداورموسم خوشگوار ہے،شہر میں آج بھی دن کے اوقات میں گرمی کا راج برقرار رہے گا،اس وقت ہلکی دھند کے ساتھ خنکی محسوس کی جارہی ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے، شہر میں مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہےہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ رات میں موسم خشک رہے گا۔
شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل پھٹ پڑا، آگ لگنے کی سی سی ٹی وی وائرل

