ژوب(نیوزڈیسک)بلوچستان کے علاقے ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکےحکام نے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کردی۔بلوچستان کے ضلع ژوب اور قریبی علاقوں میں ہفتہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں 8 مارچ کو تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی بہت سے لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں اور کام کی جگہوں سے باہر نکل آئے۔
جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ چوکس رہیں اور آفٹر شاکس کی صورت میں حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔
چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل بھارت کو جھٹکا، ویرات کوہلی انجری کا شکار


