اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہنے کا امکان۔رات میں بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (بوکرہ 12، ایئرپورٹ 11، گولڑہ 10، سید پور 08، زیرو پوائنٹ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 08، چکلالہ 04)، خیبر پختونخواہ: تخت بائی 12، دیر (زیریں06)، مالم جبہ06، بالاکوٹ،پٹن،چیراٹ01، گلگت بلتستان: چلاس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :
سبی، پڈ عیدن ،شہید بینظیر آباد47 ،خانپور،بہاولپور، روہڑی ، دادو، موہنجوداڑو اورجیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

