Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم خطہ پوٹھوہار، کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔

اتوار کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی /وسطی پنجاب ، کشمیر ، بالائی خیبر پختو نخوا اور ژوب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 87، سید پور 44، سٹی 40، بوکرا 36، ایئرپورٹ 04)، راولپنڈی (پیرویداہی 41، کٹاریاں 34، شمس آباد 30، گوالمنڈی 29، کچہری 20) ، مری 11، چکوال 06، ساہیوال 05، نارووال 04، بہاولنگر 03، اوکاڑہ ، اٹک 01، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 38 اور سٹی 35)، گڑھی دوپٹہ 02، راولاکوٹ 01، خیبرپختونخوا: کاکول 37، مالم جبہ 14، دیر (بالائی 09، زیریں 06)، سیدو شریف 05، بالاکوٹ 02، بلوچستان: ژوب 01، گلگت بلتستان : گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین44 ،نوکنڈی 43، دادو اور سبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہے گا۔تا ہم رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

یہ بھی پڑھیں