اسلام آباد( اوصاف نیوز)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں جمعہ،ہفتہ کے روز مو سم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔ تاہم مری ، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر چند مقامات پر گرج چمک کے بارش ہو سکتی ہے۔
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں ہفتہ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم مری ، گلیات، اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر چند مقامات پر گرج چمک کے بارش ہو سکتی ہے۔
نوٹ: سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کوہستان،سوات اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے بارش ہو سکتی ہے۔
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں ہفتہ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کوہستان،سوات اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں ہفتہ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ہلکی بارش ہو سکتی ہے.
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں ہفتہ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔
کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جمعہ کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہفتہ کے روز مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے بارش ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان میں جمعہ اورہفتہ کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم لسبیلہ، کراچی اور حیدرآباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو ئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): لسبیلہ02 اور کراچی میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : چلاس ،نوکنڈی 43 ،دالبندین 42 اور میر کھانی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں آج کی کرنسی ریٹ جانیے؟


