Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

آج بروز جمعہ 12 دسمبر موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں سموگ اور دھندمیں اضافہ کا امکان۔جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع۔ پنجاب ، خیبر پختونخوااور بالائی سندھ کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھندمیں اضافہ کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

پنجاب ، خیبر پختونخوااوربالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 07، اسکردومنفی06، گلگت منفی05،گوپس ، بگروٹ اور قلات میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک رہا۔جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 12 دسمبر سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں