Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

آج بروز ہفتہ 3 دسمبر 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اوصاف نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دھند چھائی رہی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد ( سٹی 05 ،ایئرپورٹ 02) ، گڑھی دوپٹہ 01 گلگت بلتستان:استور 01 ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت :لہہ منفی09، قلات منفی 07،گوپس ، کلام میں منفی04 ، کوئٹہ منفی03 اور مالم جبہ منفی میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ہفتہ( رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 3 دسمبر 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں