اسلام آباد(اوصاف نیوز)اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان۔
اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان۔تاہم شام/رات میں جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پربارش اور بر فباری بھی ریکارڈ ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: اٹک 22، مری 05، سیالکوٹ سٹی 01، کشمیر: کوٹلی 20، مظفر آباد( ایئر پورٹ ، سٹی 19) ، گڑھی دوپٹہ 08، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 18، دیر 13، مالم جبہ 12، سیدو شریف 04،کالام،پٹن 02، گلگت بلتستان: بونجی اور بگروٹ 01
01۔برفباری (انچ): مالم جبہ 06، مری 05، کالام 3.5، کاکول 01اور سکردو میں 0.3 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،قلات منفی11، استور منفی09، کالام، پاراچنار منفی08، کوئٹہ منفی07، مالم جبہ منفی06، گوپس، دیر، مری اور راولاکوٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ اس دوران سرد ہوائیں چلتی رہیں۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ اس دوران سرد ہوائیں چلنے کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: آج پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت
