Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود،رات کو چند مقامات پر بارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کرم، خیبر، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب میں موسم خشک، دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے،لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے،درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،آئندہ آنے والے ہفتے میں شہر میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اٹک، مری، گلیات میں رات کو بارش ہوسکتی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران میں آئل ریفائنریوں پر حملے کیوں کئے؟امریکہ اسرائیل سے ناراض ہو گیا

یہ بھی پڑھیں