Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات کی عیدالفطر پرموسلادھاربارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں آئندہ دو دن کے بعد بالائی علاقوں میں اور پھر ملک کے دیگر حصوں میں عیدالفطر سے قبل اور عید کی چھٹیوں کے دوران موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا موسمی نظام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث پہلے شمالی اور بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی، بعد ازاں یہ سلسلہ دیگر علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔پیشگوئی کے مطابق بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے افراد محتاط رہیں۔
مزیدپڑھیں:ثنا جاوید نے دھوکہ دیا تھا: عمیر جسوال کی تصدیق

یہ بھی پڑھیں