Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

مری میں سب سے زیادہ بارش 48ملی میٹر ریکارڈ ، پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

مری میں بارش

مری میں بارش سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ہفتہ کے روز سےشروع ہوا۔۔

ترجمان کے مطابق مری میں 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس دورانیے میں سب سے زیادہ رہی۔ مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں 40 ملی میٹر جبکہ وہوا میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولپنڈی کے شمس آباد میں 40 ملی میٹر، چکلالہ میں 35 ملی میٹر اور کٹاریاں میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ اٹک میں 35 ملی میٹر، فیصل آباد میں 33 ملی میٹر اور سرگودھا میں 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گجرات میں 24 ملی میٹر جبکہ منگلا اور جوہرآباد میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں ہلکی بارش ہوئی، جہاں ایئرپورٹ کے علاقے میں 8 ملی میٹر اور شہر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملتان، بہاولپور اور لیہ سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے جبکہ شہریوں کو آندھی، گرج چمک اور بجلی سے بچنے کے لیے احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ 5 اپریل سے بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

اس کے اثرات کے تحت 6 اپریل کو کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

سکھر، کشمور اور گھوٹکی میں تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ دیگر کئی اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں اور ژالہ باری کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچا سکتی ہےمری میں سب سے زیادہ بارش 48 ملی میٹر ریکارڈ، پنجاب میں بارش جاری، پی ڈی ایم اے کی احتیاطی ہدایت ۔

کراچی میں ایک روز قبل سمندر پر گھومتی ہوئی ہوائی بگولے جیسی صورتحال بھی دیکھی گئی، جو ماہی گیروں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں