Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

بیوی کو بھوت یا ڈائن کہہ دینا سَفّاکی نہیں، پٹنہ ہائی کورٹ

پٹنہ (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار کی پٹنہ ہائی کورٹ نے ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ گھریلو جھگڑے میں بیوی کو بھوت، چڑیل یا ڈائن وغیرہ کہہ دینا سَفّاکی نہیں۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گھریلو جھگڑوں میں میاں بیوی کا یاک دوسرے کے خلاف گندی زبان استعمال کرنا، گالیاں دینا انتہائی سَفّاکی کے زمرے میں نہیں آتا۔
مزیدپڑھیں:کل سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ
جسٹس وویک چودھری نے یہ ریمارکس پڑوسی ریاست جھاڑکھنڈ سے تعلق رکھنے والے سہدیو اور اس کے بیٹے نریش کمار گپتا کی طرف سے دائر ایک اپیل کی سماعت کے دوران دیے۔

یہ اپیل نریش کمار کی سابق بیوی کی طرف سے دائر مقدمے میں ضلع نالندہ کی ایک عدالت کی طرف سے دیے جانے والے فیصلے کے خلاف ہے۔ اس نے شوہر اور اس کے اہل خانہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا۔ عدالت نے باپ بیٹے کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں