ظالم باپ نے 18 ماہ کی بیٹی کو کالی رنگت کیوجہ سے زہر دے کر جان لے لی
بھارت میں ایک سفاک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 18 ماہ کی بیٹی کو سیاہ رنگت کی وجہ سے زہر دے کر جان لے لی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے گاؤں پیٹسانے گنڈلا سے تعلق رکھنے والے مہیش نے اپنی 18 ماہ کی بیٹی اکشیا کو پرساد میں زہر دے کر دے دیا، بعد میں مہیش نے اپنی بیوی کو لڑکی کی موت کے بارے میں جھوٹ بولنے پر مجبور کیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق شروانی نامی خاتون نے کالی رنگت والی بیٹی کو جنم دینے پر اس کے شوہر اور سسرال والوں کی جانب سے بیٹی پر تشدد اور قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی طلباء کیلئے رومانیہ میں اسکالر شپس کا اعلان
ایف آئی آر میں شروانی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سسرال والوں نے اسے بچی سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ 31 مارچ کو خاتون نے اپنی بچی کو ناک سے خون بہنے کیوجہ سے بے ہوش پایا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے ہسپتال لے جانے کے بعدمردہ قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق مہیش نے شروانی کو اکشیا کی موت کی وجہ رشتہ داروں کو بتانے پر مجبور کیا کہ لڑکی کی موت دورے پڑنے سے ہوئی، جس کے بعد لڑکی کی لاش کو جلد از جلد دفنا دیا گیا تاہم شروانی کی والدہ نے مقامی پولیس کو بلایا۔ اورشکایت درج کروادی۔
ایف آئی آر میں شروانی نے کہا کہ مہیش نے پہلے اکشیا کو دیوار سے لگا کر، کمرے میں بند کرکے اور پانی کے ایک ٹب میں ڈبو کر مارنے کی کوشش کی تھی۔
پولیس نے بیٹی کے قاتل باپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔


