تہران (نیوزڈیسک) بین الاقوامی خبررساں ادارے نے خبردی ہے کہ ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیئے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی ایران کی براہ راست حملے کی تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ سمیت پڑوسی ممالک کو بھی خبردار کردیا ہے کہ اگر اسرائیل پر داغے گئے ڈرونز اور میزائلوں کو روکا گیا تو انہیں بھی نشانہ بنائیں گے۔ترجمان صیہونی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ طیارے روانہ کردیئے ہیں تاہم طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔
Breaking:
Some of the missiles landed on target safely acc to sources. Many more to come Israel get ready. #Isreal #Iran #WorldWar3 #Iranian #ایران pic.twitter.com/A8lw3A9AoG— Umer Khayam (@KhayamTV) April 14, 2024
انہوں نے کہا کہ کئی شہروں پر ایمرجنسی لگادی کوشش کریں گے کہ ڈرونز اور میزائلوں کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔ادھر ایک اسرائیلی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
The poor Israeli are running here and there due to fear after Iranian attack on Israel .
Alas ! The poor Israeli .#ایران pic.twitter.com/oMPvR3jG5m— Munir Siddiqui (@MunirSiddiqui12) April 14, 2024
دوسری جانب اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد اردن، شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ ایرانی حملے کے بعد اردن نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جبکہ اردن کے وزیر اطلاعات نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
Some of the missiles landed on target safely acc to sources. Many more to come Israel get ready. #Isreal #Iran #WorldWar3 #Iranian #ایران pic.twitter.com/PGqLOsAEKe
— حوRین (@stay_away_losrs) April 14, 2024
اردن کے حکام نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔شامی فوج کا کہنا ہے کہ شام نے دارالحکومت دمشق سمیت اہم اڈوں پر ایئر ڈیفنس سسٹم کو الرٹ کردیا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق لبنان نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث عراق نے بھی اپنی فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔دوسری جانب کویتی حکام کا کہنا ہے کہ کویت نے کشیدگی والے علاقوں سے تمام پروازوں کارخ موڑدیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ ،ڈرون اور میزائل داغ دیئے


