Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

مسجدکی تعمیرکیلئے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ روپے میں نیلام

سری نگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں مسجدکی تعمیرکے لیے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ بھارتی روپے میں نیلام ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں مسجدکے لیے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ برتن، مرغیاں اور چاول عطیہ کیے۔

اس موقع پر ایک غریب بیوہ عطیے میں دینےکے لیے صرف ایک انڈہ لاسکی، منتظمین نے انڈہ نیلامی کے لیے پیش کیا تو اس کی پہلی بولی 10 ہزار روپے لگی اور پھر سوا 2 لاکھ تک جا پہنچی۔

انڈہ خریدنے والے کشمیری تاجر نے کہا کہ خالص اور نیک جذبےکی کوئی قیمت نہیں ہوتی، وہ اس انڈےکو فریم کرا کےگھر میں محفوظ رکھےگا۔

یہ بھی پڑھیں