Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی ہدایات جاری کردیں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی وزارت حج وعمرہ نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال حج کے لیے اندورن مملکت اور بیرونی عازمین ویکسینیشن کا کورس مکمل کرائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت وعمرہ نے کہا کہ ’داخلی عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحتی ایپ پر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ رکھیں۔

جس میں کووڈ 19 ایڈوانس کی ایک ڈوز جبکہ انفلونزا ویکسین اور گزشتہ 5 برس کے دوران لگائی گئی گردن توڑ بخار کی ویکسین کا اپ ڈیڈڈ سرٹیفیکٹ ہونا ضروری ہے جو صحتی ایپ پر ویکسینیشن کرانے کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت 350روپے تک پہنچنے کا خدشہ

بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو بھی وزارت حج کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا خیال رکھیں اور اسے حج درخواست کے ساتھ جمع کرائیں۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے معلوماتی لنک بھی جاری کئے گئے ہیں، جس میں تمام تفصیلات اور امور صحت کے حوالے سے دیگر ہدایات وضاحت سے بیان کی گئی ہیں۔

اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی مدت سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمرہ ویزا اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارفین کے سوال پر عمرہ ویزے کی مدت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

جس میں کہا ہے کہ عمرہ ویزا اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔

صارفین نے سوال کیا تھا کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟ جس کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ہجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں