ممبئی(نیوزڈیسک)چار سال قید کی سزا بھگتنے والا شخص اپنی بیوی کی اپنے چھوٹے بھائی سے شادی برداشت نہ کرسکا اور بیٹی کو قتل کرکے بدلہ لیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ملزم وجے سہانی چین اسنیچنگ کیس میں گروگرام جیل میں قید تھا، اسے عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی تھی جو 24 اپریل کو پوری ہوئی اور وہ جیل سے باہر آیا۔
پولیس کے مطابق، جب وجے جیل میں اپنی سزا کاٹ رہا تھا، اس کی بیوی نے وجے کے چھوٹے بھائی سے شادی کی، جس کی ایک بیٹی بھی تھی۔
مزید پڑھیں: خبردارہوشیار ! یہ بڑی ایپس آپ کا ڈیٹا بیچ رہی ہیں
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جیل سے واپس آنے کے بعد وجے اور اس کی سابقہ بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7ماہ کی بچی کو زمین پر گرا دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی جب کہ چھاپے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
