مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک) عمان میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 نرسیں جان کی بازی ہار گئیں جس پر وہاں موجود ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی ۔ گلف نیوز کے مطابق یہ حادثہ عمان کے نزویٰ ہسپتال کے باہر پیش آیا۔ 5 نرسیں ہسپتال کے سامنے سڑک عبور کرنے کے لیے کھڑی تھیں جب 2 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتی ہوئی نرسوں کو روندتی چلی گئیں۔
مزیدپڑھیں :شہزادہ منصور بن بدر بن سعود انتقال کرگئے
رپورٹ کے مطابق حادثے میں باقی 2 نرسیں شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نرسیں سڑک کے ایک کنارے پر کھڑی ٹریفک رکنے کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر ان کو بھی لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔
