Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

غزہ پٹی میں دھماکا، 4 اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک

مقبوضہ غزہ(نیوزڈیسک)غزہ پٹی میں ہونے والے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا غزہ پٹی کے شمالی علاقہ حئی الزیتون میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران ہوا۔

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک افسر سمیت 2 فوجی شدید زخمی ہوئے۔

مزیدپڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 3میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل عہدے پر ترقی، نئی ذمہ داریاں بھی مل گئیں

غزہ کی پٹی میں ہی شہد کی مکھیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 12 صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینک فوجی مہم کے دوران شہد کی مکھیوں کے چھتے پر چڑھ گیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہد کی مکھیوں کا جھنڈ اسرائیلی ٹینک کے اندر اور باہر فوجیوں پر ٹوٹ پڑا اور بارہ فوجیوں کو زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں