Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

ڈاکٹر کی بیوی دو مردوں کے ساتھ ہوٹل میں پکڑی گئی، ویڈیو دیکھیں

کاس گنج(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے کاس گنج کے ایک ہوٹل میں ڈاکٹر نے اپنی بیوی کو دو دیگر مردوں کے ساتھ مبینہ طور پر قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوہر کو اپنی بیوی پر شک تھا، جس پر اس نے بیوی کا پیچھا کیا اور ہوٹل کے کمرے پر اچانک چھاپہ مارا۔

شوہر کے اس اچانک دھاوے پر اس کی بیوی اور اس کے دونوں ساتھی بوکھلا گئے، اس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی جو کیمرے میں قید ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ جوڑا گزشتہ ایک سال سے گھریلو جھگڑے کے باعث الگ رہ رہا تھا۔

مزیدپڑھیں:زرتاج گل پر سفری پابندیاں لگانے کی کوئی قانونی وجہ نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات جاری

پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، جو ایک سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر بھی ہے، جبکہ اس کے ساتھ پائے گئے افراد میں سے ایک کا تعلق غازی آباد اور دوسرے کا بلند شہر سے ہے۔

شوہر نے اپنی بیوی اور دونوں مردوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے ابھی تک اپنے شوہر کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں