Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسرائیلی مظالم کیخلاف ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کا عملہ مظاہرین کے ساتھ شامل

ایمسٹرڈیم(نیوزڈیسک)غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے اور ہالینڈ سمیت کئی یورپی ملکوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

ہالینڈ کی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پولیس نے مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کی، جس پر جامعہ کا عملہ بھی طلبا کی حمایت میں کھڑا ہوگیا۔

اسرائیلی مظالم کیخلاف ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کا عملہ مظاہرین کے ساتھ شامل

ادھر مصر میں امریکی جامعہ کے طلبا نے احتجاج کیا اور اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کے نعرے لگائے۔

دریں اثنا اسرائیل میں ہلاک فوجیوں کی یاد میں تقریبات ہوئیں، اسرائیلی وزیراعظم اور انتہاپسند وزیر بن گویر کے خطاب کے دوران موقع پر  موجود شرکا نے شرم کرو کے نعرے لگائے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں