Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی اہلکار نے خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں خود کی گردن میں گولی ماری۔ سیکیورٹی اہلکار ان دنوں چھٹیاں گزارنے اپنے گاؤں گیا ہوا تھا۔39 سالہ پرکارش نے اپنی سرکاری پستول سے خود کی گردن میں چلائی۔
مزیدپڑھیں :فلم کی شوٹنگ کے دوران جھانوی کپور کندھوں کی انجری کا شکار ہو نے کا انکشاف
انہوں نے پسماندگان میں اس کے بوڑھے ماں باپ، اہلیہ اور دو نابالغ بچے، ایک بھائی اور خاندان کے چند افراد چھوڑے ہیں۔جامنیر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر کرن شندے نے اس حوالے سے بتایا کہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح تقریباً 1:30 بجے کے قریب پیش آیا، مبینہ خودکشی کے پیچھے اصل وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں