Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

یورپ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری ہے کہ متعدد یورپی ممالک کو درجنوں شعبوں میں ورکرز کی فوری ضرورت ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق شینگن ویزہ انفو کی طرف سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد یورپی ممالک میں لگ بھگ 40شعبوں ورکرز کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور ان ممالک کو فوری ورک فورس درکار ہے۔
مزیدپڑھیں :آج تک سمجھ نہیں آیا 1993ء میں ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹا؟ نواز شریف
رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کو جو ورکرز درکار ہیں ان میں ویلڈرز اور فلیم کٹر، پلمبر اور پائپ فٹرز، ہیوی ٹرک ڈرائیورز، سپیشلسٹ ڈاکٹرز، موٹر مکینکس، نرسنگ پروفیشنلز، ویٹرز، میٹل اور مشین سیٹرز، فلور لیئرز اور ٹائیل سیٹلرز، چھتیں بنانے کے ماہرورکرز، ایئر کنڈیشننگ اور ریفریجریشن مکینکس اور کنسٹرکشن ورکرز و دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں