نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی جہاں مہنگے ترین لباس، زیورات اور میک اپ کا استعمال کرتی ہیں وہیں اُن کے زیر استعمال خاص ’پانی کی بوتل‘ نے بھی صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
انڈیا کی مقبول ترین شخصیت اور ”بیوٹی ود برین“ کہلانے والی نیتا امبانی کی جانب سے استعمال کیے جانے والے پینے کے پانی کی قیمت نے صارفین کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔
نیتا امبانی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک منفرد ڈیزائن کی بوتل میں پانی پی رہی ہیں۔
مذکورہ تصویر 2015 آئی پی ایل ایڈیشن سے لی گئی ہے جس میں انہیں اسی سونے کی بوتل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں :پنجاب میں آئن لائن منڈیاں متعارف، کیٹل کمپنی نے ایپ تیار کر لی
مذکورہ بوتل کے باعث نیتا امبانی سوشل میڈیا پر سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا امبانی کی جانب سے استعمال کیے جانے والے پانی میں سونے کے ذرات شامل ہیں جو جلد کی خوبصورتی کے لیے مؤثر کہلاتے ہیں۔
وہیں نیتا امبانی کی بوتل بھی دنیا کی سب سے مہنگی بوتل ہے، جس میں 24 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے، اس بوتل میں فیجی اور فرانس کے قدرتی چشموں اور آئس لینڈ کے گلیشیئر کا پانی موجود ہے جس میں 23 قیراط سونے کی دھول شامل ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا امبانی 49 لاکھ روپے کی مالیت کا سب سے مہنگا پانی (Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani) پیتی ہیں۔ پانی کی بوتل کا ڈیزائن مشہور ڈیزائنر فرنینڈو الٹامیرانو کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔


