Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

الیکشن جیتنے والی کنگنا رناوت کو سکیورٹی اہلکار نے تھپڑکیوں مارا؟

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کو ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کر دیا۔

حال ہی میں بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں جیتنے والی کنگنا رناوت کے ساتھ اہم واقعہ پیش آیا جس میں انہیں خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے تھپڑ لگا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی خاتون کانسٹیبل نے چندی گڑھ ائیرپورٹ پر اداکارہ کو کسانوں کی بے عزتی پر تھپڑ مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون کانسٹیبل کی شناخت کلوندر کور کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بھارتی پنجاب کے کپورتھلا کے سلطان پور لودھی سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ ایک کسان رہنما شیر سنگھ ملہیوال کی بہن ہیں۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کنگنا رناوت نئی دلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب یہ واقعہ رونما ہوا۔

یہ بھی پڑھیں