Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

حکومت کاعید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کااعلان

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کااعلان کردیاتاکہ ملازمین عید الاضحٰی کے پرمسرت موقع پر اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں.

تفصیلات کے مطابق دبئی کے سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہیں مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہی موصول ہوجائینگی.

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے جمعرات کو حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری عملہ 13 جون کو اپنی تنخواہیں وصول کرلے۔

حکمنامے میں کہاگیاکہ تنخواہیں قبل ازوقت دینے کا مقصد یہ ہے کہ ملازمین عید پراپنی ضروریات کو پورا کریں۔

یادرہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو عید الاضحیٰ کے لیے پانچ دن کی چھٹیاں ملیں گی –

ادھر سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیاہے۔

سعودی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بروز جمعہ 7 جون ذوالحج کی پہلی تاریخ ہوگی،15 جون بروز ہفتہ 9 ذوالحج کو حج کا رکن اعظم یوم عرفہ ادا کیا جائے گا،عید الاضحیٰ اتوار 16 جون کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب عمان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق عمان میں عیدالاضحی 17جون بروز پیر کو ہوگی۔

پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو محکمہ موسمیات کراچی آفس ہو گا۔

اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں سپارکو، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں