Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

سعودی عرب میں عیدالاضحی کب منائی جائے گی؟

مکہ مکرمہ(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب میں آج یکم ذالحجہ ہے، عیدالاضحی جون کے وسط میں منائی جائے گی۔گزشتہ روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ جمعے کا روز (7 جون 2024) ذوالحجہ 1445ھ کا پہلا دن ہوگا۔یوم عرفہ 15 جون 2024 بروز ہفتہ یعنی 9 ذوالحجہ 1445ھ کو ہوگا اور عید الاضحی 16 جون 2024 بروز اتوار (10 ذوالحجہ 1445ھ) کو منائی جائے گی۔سپریم کورٹ نے اس موقع پر دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد کو بہترین اجر عطا فرمائے اور تمام مسلمانوں کے نیک اعمال قبول فرمائے۔
مزیدپڑھیں :سائنسدانوں نے مریخ پر ایک پراسرار گڑھا دریافت کرلیا

یہ بھی پڑھیں