مکہ مکرمہ(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سعودی کونسل آف سینیئر سکالرز کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے تمام عازمینِ حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکے لگوانے کی سختی سے تاکید کی ہے۔
جمعہ کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق انہوں نے بغیر اجازت حج کرنے کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین حاجیوں کی سہولت اور تنظیم کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔
مفتی اعظم نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کو آسان اور منظم بنانے کے لیے جامع ہدایات دی ہیں، جن کی پابندی سب کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے عازمینِ حج کو عبادت اور دعا میں وقت گزارنے کی ترغیب دی اور لغو اور گناہ سے بچنے کی تاکید کی۔
اس موقع پرمفتی اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکت کو محفوظ رکھے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد کو بہترین جزا دے۔
مزیدپڑھیں :ٹی20 ورلڈ کپ، بابر اعظم اگر محمد عامر کا مشورہ مان لیتے تو کیا پاکستانی ٹیم میچ جیت جاتی؟


