صنعا(نیوزڈیسک)ساحلی علاقے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 49 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کیمطابق کشتی کے 140 مسافر تا حال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ یمن کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں 260 تارکین وطن سوار تھے۔71 مسافروں کو بچا لیا
ہ ڈوبنے والے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ۔ مرنے والوں میں 31 خواتین اور6 بچے بھی شامل ہیں۔تارکین وطن کا تعلق ایتھوپیا اور صومالیہ سے تھا اور وہ یمن پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عوام تیار ہو جائیں،جولائی سے بینکوں سے کیش نکالنے پر بھی نیاٹیکس متوقع
