Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

امریکہ نے روس میں آئی ٹی سروسز پر پابندی عائد کر دی

واشنگٹن: امریکا نے روس میں کسی بھی شخص کو سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز کی فراہمی پر پابندی عائد کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پابندیوں کے نتیجے میں یوکرین کی جنگ میں حصہ لینے والی روسی فوج سے منسلک غیر ملکی مالیاتی ادارے بھی متاثر ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے روس پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے روس کو سیمی کنڈکٹرز فروخت کرنے والی چین میں قائم کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی جب کہ سائنسی، دفاعی، مالیاتی اور توانائی کے شعبے بھی پابندیوں کی زد میں آگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ نہ صرف روس بلکہ ایشیا، یورپ اور افریقہ میں بھی 300 سے زائد افراد اور تنظیموں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔اس دوران روس پر امریکی اشیا کی فروخت پر بھی پابندی عائد کی جائے گی جب کہ روسی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاملات کرنے والے غیر ملکی بینکوں کو بھی خبردار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے،مریم نواز

یہ بھی پڑھیں