Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کامعروف مصنفہ ارون دھتی رائے کیخلاف کارروائی کا حکم

نئی دہلی (نیوزڈیسک)معروف مصنفہ دھتی رائے کیخلاف اقلیتوں اورکشمیری وبھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی برہم ، بھارتی حکومت نے 2010 کی ایک تقریب میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق ریمارکس پر معروف مصنفہ ارون دھتی رائے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔

ارون دھتی رائے بنیادی حقوق کیلئے لڑنے والی سیاسی ورکر ہیں اور اقلیتوں کیلئے آواز اٹھانے کے حوالے سے زیادہ معروف ہیں۔اروون دھتی رائے نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے ۔۔

بھارت اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ دے ان کے ناول ”گاڈ آف اسمال تھنگز“ کو 1997 میں امریکا کے عالمی شہرت یافتہ پلٹزر پرائز سے نوازا گیا تھا۔ارون دھتی رائے کے ساتھ یونیورسٹی کے سابق پروفیسر شیخ شوکت حسین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی جو انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت ہوگی۔

ارونی دھتی رائے اور شیخ شوکت حسین کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے گرین سگنل مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے طرف سے آیا ہے۔62 سالہ ارون دھتی رائے بھارت میں اقلیتوں سے روا رکھی جانے وامتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور انہوں نے مودی سرکار پر بارہا سخت تنقید کی ہے۔

مودی سرکار اُن سے نالاں رہی ہے اور اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا جواز تلاش کرتی رہی ہے۔ارون دھتی رائے اور چند دوسری شخصیات پر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کو اٹوٹ انگ نہ ماننے اور اس خطے کو الگ ریاست میں تبدیل کرنے کے حق میں بیانات دینے اور تقریریں کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
کینیڈین فوج میں داڑھی رکھنے پر پابندی عائد ، نیا حکم جاری

یہ بھی پڑھیں